شمالی عراق کے دولت اسلامیہ (داعش) کے کنٹرول والے شہر سے کل ہجرت کررہے
کنبوں کے قافلے کے سڑک پر رکھے دوبم دھماکوں کی زد میں آجانے کی وجہ سے 18
لوگ جان
بحق ہوگئے ۔ یہ اطلاع ایک پولیس افسر نے دی۔ یہ بم دھماکہ بے گھر ہوجانے والے لوگوں کو لے کر موصل سے 120 کلومیٹر دور مغربی ہویزا سے آرہے ٹرک کو نشانہ بناکر کیا گیا تھا۔